سڈنی حملہ بارش کا پہلا قطرہ، ایسے مزید حملے ہونے والے ہیں:سلیم بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرخ احمد)معروف تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ سڈنی حملہ بارش کی پہلی بوند ہے، ایسے بہت سے حملے مزید ہوں گے، 24 نیوز کے مقبول پروگرام ’’دی سلیم بخاری شو‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بے شک سڈنی حملے کا واقعہ بہت ہی افسوسنا ک ہے، ایسے واقعات اب بہت ہونگے، یہ حملہ بارش کی بوند کا پہلا قطرہ ہے کیونکہ جس قسم کی خونریزی غزہ میں کی گئی ہے جس پر عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ دیا کہ نیتن یاہو نسل کشی کے مجرم ہیں اور ان کو گرفتار کر لیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ کسی نے بھی عدالتی فیصلے کو اہمیت نہیں دی اور ان مغربی ممالک نےنیتن یاہو کو اپنے ممالک کے نہ صرف دورے کرائے بلکہ ریڈ کارپٹ استقبال اور گارڈ آف آنر دیں گے اور اگر ایسا ہوگا تو لوگوں کا عالمی عدالت انصاف سے اعتماد اُٹھ جائے گا اور جس تعداد میں لوگوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں جلسے جلوس کیے ہیں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
سلیم بخاری نے کہا کہ اس سے بھی کسی کے سر پر جوں نہیں رینگی ہے چاہے وہ عرب ممالک ہو ں یا یورپی ممالک ہوں، ایک طوفان بن رہا ہے اور اس نے ابھی اپنی شکل اختیار کرنی ہے۔
انہوں نے اپنی رائے کو واضح کر تے ہوئے کہا کہ اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ میں اس واقعہ کی حمایت کر رہا ہوں بلکہ ایسا نہیں ہے لیکن کیا جو کچھ غزہ میں ہورہا کیا وہ ٹھیک تھا اس وقت ان کو زبانیں کیوں گم ہو گئیں تھیں۔غزہ میں اتنی نسل کشی پر اگر کوئی نہیں بولا تو اب انکو کیا سوجھی۔
اس موضوع پر وزیراعلی ٰ کے پی نے کہا کہ اس بار ڈی چوک سے آزادی لے کر یا کفن میں واپس پہنچیں گے، اس قسم کے جوگادری لوگوں نے قیدی نمبر 804 کو مروا دینا ہے جیل میں ہی ، جب علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی جب اسلام آباد آئے تھے تو اس سے بدتر نعرے لگا رہے تھے لیکن کیا ہوا وہ کیسے سب کچھ چھوڑ کر بھاگے تھے، لیکن جو نعرے سہیل آفریدی مار رہے ہیں ان کو تو کسی نے بھاگنے بھی نہیں دینا۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ سہیل آفریدی اپنی کھال میں رہیں اور سٹیٹ کے ساتھ نہ لڑیں۔کیونکہ سٹیٹ کے ساتھ لڑا نہیں جاتا بلکہ راستے نکالے جاتے ہیں جب کوئی پارلیمنٹ ہے، کوئی حکومت ہے وہ جیسے کے تیسی ہو لیکن حکومت ہے، اس کے ساتھ سیاسی حل نکالا جانا چاہیے۔نہ کہ ٹکراو کی پالیسی اپنائی جائی۔
یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں شاندار فائر پاور کا مظاہرہ