محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیش گوئی

Dec 16, 2023 | 19:04:PM
محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں موسم سرد اورخشک جبکہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواکے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،تاہم صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ اور پشاورمیں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
ادھرپنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا،تاہم مری، گلیات اورگردونواح میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے، رپورٹ کے مطابق بہا ولپور ، ساہیوال ، سرگودھا، لاہور ، گوجرانوالہ، نارووال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، گجرات، منڈی بہاؤالدین ، جہلم ،بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر انتقال کرگئے