افغانستان کے عبوری سفیر کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، پاک افغان تعلقات پر گفتگو

Dec 16, 2023 | 18:22:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) پاکستان میں تعینات افغانستان کے عبوری سفیر سردار شکیب نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی اور پاک افغان تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق بڑی پیش رفت ہوئی، پاکستان میں تعینات افغانستان کے عبوری سفیر سردار شکیب کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی، سردار شکیب نے مولانا فضل الرحمٰن سے تفصیلی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! اہم شخصیت کا انتقال ہو گیا

ذرائع کے مطابق افغانستان کے عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو  افغان حکومت کا خصوصی پیغام پہنچایا، افغانستان کے عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغانستان کی حکومت کی جانب سے دورہ افغانستان کی دعوت دی، دونوں رہنماؤں کی خطے سمیت پاک افغان تعلقات پر گفتگو ہوئی اوررہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں۔