نامعلوم افراد کی  فائرنگ ۔۔بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

Dec 16, 2021 | 14:45:PM
 کار پرخ نامعلوم افراد ،  فائرنگ
کیپشن: نامعلوم افراد کی  فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبر پختونخوا کے  شہر ٹانک میں کار پر نامعلوم افراد کی  فائرنگ سے دو خواتین اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کا واقعہ وانا روڈ پر پیش آیا ۔ تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کی چھٹیوں پر وزارت تعلیم اور این سی او سی میں اختلاف

جاں بحق افراد میں ایک بچہ، دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے ۔ چاروں افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔فائرنگ کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:40 ، 25 ، 15 اور ساڑھے سات ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز سے متعلق خاص خبر