سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 18 افراد جاں بحق

Dec 16, 2021 | 14:11:PM
سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 18 افراد جاں بحق
کیپشن: سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 18 افراد جاں بحق،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 18افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کشتی ڈوبنے کا حادثہ تینجنگ بلاؤ کے سمندری علاقے میں پیش آیا، بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار کشتی میں 50 غیرقانونی مہاجرین سوارتھے،حکام کا کہنا ہے کہ کشتی خراب موسم کے باعث ڈوبی جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ریسکیو آپریشن میں 133اہلکارحصہ لے رہے ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں:    بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثہ۔آخری زخمی بھی ہلاک