آفریدی کی ٹیم کو شکست ،ایل پی ایل شعیب ملک کی ٹیم نے جیت لی 

Dec 16, 2020 | 22:33:PM
 آفریدی کی ٹیم کو شکست ،ایل پی ایل شعیب ملک کی ٹیم نے جیت لی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )لنکا پریمئیر لیگ کے فائنل میں شعیب ملک کی ٹیم جافنا اسٹالیننز نے شاہد آفریدی کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کو 53 رنز سے ہرا کر ٹرافی جیت لی۔جافنا اسٹالینز کی جانب سے شعیب ملک نےآل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز بنائے اور 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ بھی کیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جافنا اسٹالینز نے 188 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 135 رنز بناسکی۔گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے راجا پکشا نے 40 اور اعظم خان نے 36 رنز بنائے ،جافنا اسٹالینز کی جانب سے شعیب ملک اور عثمان خان شنواری نے 2 دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔قبل ازیں جافنا اسٹالینز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے،جافنا اسٹالینز کی جانب سے شعیب ملک نے 46تھساراپریرا نے 39اور ڈی سلوا نے 33 رنز بنائے،گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے لکشن نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا۔