ساحل پر فحاشی پھیلانے کا الزام، بالی وڈ اداکار پر مقدمہ درج

Dec 16, 2020 | 19:02:PM
ساحل پر فحاشی پھیلانے کا الزام، بالی وڈ اداکار پر مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انسٹاگرام پر اپنی برہنہ تصویر پوسٹ کرنے پربھارت کے معروف ماڈل اور بالی وڈ اداکار مِلند سومن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مِلند سومن نے گذشہ دنوں اپنی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر گوا کے ساحل پر مکمل برہنہ حالت میں دوڑتے ہوئے اپنی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔
اس تصویر کے پوسٹ کرنے پر جہاں بہت سے مداحوں نے ان کی فٹنس کی تعریف کی وہیں بہت سے افراد نے اس پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا اور تو اور گوا کی ایک مقامی تنظیم نے اداکار کے خلاف فحاشی پھیلانے کا مقدمہ بھی درج کروادیا۔
 مِلند سومن کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ آرٹ اور فحاشی کے مابین ایک لکیر ہوتی ہے جو کہ لوگوں کے سر میں ہوتی ہے۔ اداکارکا کہنا ہے ہم حقیقی زندگی میں کافی کچھ چھپاتے ہیں،کتنا زیادہ چھپاتے ہیں یہ قابل بحث ہے لیکن آپ چھپا نہیں سکتے، اگر جنسیت ہے ، تو ہے اور اگر کچھ متشدد ہے تو ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ لوگوں کو بتانا ہوگا کہ یہ ان کا انتخاب ہے، اگر آپ اسے دیکھنا نہیں چاہتے تو اسے نہ دیکھیں، مجھے فالو نہیں کرنا تو نہ کریں، اگر لوگوں میں انتخاب کی اہلیت نہیں ہوگی تو وہ کبھی کچھ نہیں سمجھ پائیں گے، موجودہ انٹرنیٹ کے دور میں جہاں ایک بٹن کے کلک پر ہر چیز دستیاب ہے ، وہاں سنسر شپ بے معنی ہے۔