بارشوں کے باعث مارگلہ ہلز کے ٹریلز بند رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے حالیہ بارشوں کے باعث مارگلہ ہلز کے ٹریلز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ممکنہ شدید بارشوں کے پیش نظر ٹریل 2، 3، 4 اور 5 بند رہیں گے۔ مارگلہ ہلز کے ٹریلز کو 19 اگست تک عوام کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری پہاڑی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اور محفوظ رہنے کے لیے شہریوں سے مارگلہ ہلز جانے سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر گیا