شناختی کارڈ میں ترمیم کروانے کا آسان طریقہ

Aug 16, 2025 | 23:38:PM
شناختی کارڈ میں ترمیم کروانے کا آسان طریقہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ میں ترمیم باآسانی کروائی جاسکتی ہے۔

شناختی کارڈ میں ترمیم کروانے کے لیے اپنے موبائل میں پاک آئی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، اکاؤنٹ رجسٹر کریں اور درخواست موبائل سے جمع کروائیں۔

بائیو میٹرک تصدیق، دستاویزات اپ لوڈ اور فیس کی ادائیگی کے آسان مراحل مکمل کریں اور اپنا نیا شناختی کارڈ منتخب کردہ پتے پر حاصل کریں۔

طریقہ کار
 سکرین پر اپ ڈیٹ کارڈ کے آپشن پر کلک کریں اس کے بعد ایپلیکیشن تفصیلات کی سکرین ظاہر ہوگی اس میں ویریفائی فنگرپرنٹس پر کلک کریں، اگر اپنے لیے اپلائی کررہے ہیں تو اپنی انگلیوں یا انگوٹھے کی تصدیق کریں۔

نیکسٹ پر کلک کریں، اگلی سکرین پر کارڈ ڈیلیوری کے خانے میں موجودہ یا مستقل پتا منتخب کریں جہاں کارڈ وصول کرنا چاہتے ہیں۔

 پراسیسنگ کیٹگری کا انتخاب کریں، ترمیم کے لیے نئی سکرین پر نیلے رنگ کے ’پلس‘ بٹن پر کلک کریں، موڈیفکیشن فیلڈ میں سے مطلوبہ ترمیم منتخب کرکے جاری پر کلک کریں، فوٹو گراف کی  سکرین کھلنے پر کیپچر سے اپنی تصویر لیں، اس کے بعد ڈرا سگنیچر پر کلک کرکے موبائل کی سکرین پر سائن کریں یا پھر موبائل سے دستخط کی تصویر اپ لوڈ کریں اور نیکسٹ کا بٹن دبائیں۔

اس کے بعد پرسنل تفصیلات میں تمام معلومات مکمل کرکے کنٹینیو کردیں۔

اگر آپ ازدواجی حیثیت میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں تو تمام مطلوبہ معلومات فراہم کرکے سیو پر کلک کریں اور پھر کنٹینیو کا بٹن دبائیں۔ اگلی اسکرین پر ریلیٹیو تفصیلات میں اہلخانہ کا ریکارڈ جمع کرواسکتے ہیں، مزید اپ ڈیٹ کے لیے مکمل ویڈیو دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوم آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والی ٹک ٹاکر گرفتار