اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔
طیارہ اڑان بھرنے کے لیے ٹیکسی وے پر موجود تھا کہ انجن سے پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے کیبن کے اندر دھواں بھر گیا اور مسافر خوفزدہ ہوگئے،ایئرسائٹ کی ٹیموں نے رن وے پر پہنچ کر طیارے کا معائنہ کیا۔
پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے ایک انجن کو نقصان پہنچا جس کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا اور پرواز 207 منسوخ کردی گئی،نجی ایئرلائن کی پرواز میں تاخیر سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر گیا