حافظ آباد: 3 افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی میں جلادی گئیں

Aug 16, 2025 | 21:26:PM
حافظ آباد: 3 افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی میں جلادی گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )حافظ آباد کے علاقے اسد اللّٰہ پور کے قریب دشمنی پر مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، حافظ آباد پولیس کے مطابق دیرینہ دشمنی کے باعث کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تینوں افراد کو قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی, حافظ آبادپولیس نے بتایا ہے کہ مقتولین میں پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔

تینوں مقتولین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔