نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو جائیداد منجمد کرنے کے اختیارات تفویض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو جائیداد منجمد کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے، جائیداد منجمد کرنے یا بحال کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے رولز کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔
وزارت داخلہ نے رولز کے اجرا کا نوٹیفکیشن این سی سی آئی اے کو ارسال کر دیا ہے، رولز کے مطابق این سی سی آئی اے تحقیقات کے لیے بین الاقوامی اداروں سے معاونت لے سکے گی۔
این سی سی آئی اے حساس اداروں اور صوبوں سے تعاون کرے گی، اینٹی آن لائن مالی فراڈ اور آن لائن چائلڈ ابیوز کا یونٹ قائم کیا جائے گا، سورس رپورٹ پر انکوائری یا انویسٹی گیشن شروع کی جا سکے گی۔
انکوائری یا انویسٹی گیشن کے لیے ڈائریکٹرز جنرل کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے، این سی سی آئی اے کے لیے یونیفارم لازمی قرار دیتے ہوئے ادارے میں خود احتسابی یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن کا مقصد عوام کو نقصان پہنچانا نہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات کی تحقیقات کرے گی۔
رولز کے مطابق این سی سی آئی اے میں اینٹی آن لائن مالی فراڈ اور آن لائن چائلڈ ابیوز کا یونٹ قائم کیا جائے گا، سورس رپورٹ پر انکوائری یا انویسٹی گیشن شروع کی جا سکے گی۔