حکومت سے مذاکرات فی الحال ممکن نہیں: علی ظفر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرعلی ظفر نے کہا ہےکہ حکومت سے مذاکرات فی الحال ممکن نہیں۔
میڈیا سےگفتگو میں پارلیمانی لیڈرعلی ظفر نےکہابانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں کہ مذاکرات نہیں کرنے،تاہم میری نظر میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔
ان کا مزیدکہاکہ ضمنی انتخابات کےبائیکاٹ کا فیصلہ نہیں ہوا،پارٹی میں دوطرح کی رائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سینیٹ میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرعلی ظفر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات میں حتمی فیصلہ ہوگا،میری رائےہےکہ الیکش لڑنا چاہیئے،میدان نہیں چھوڑنا چاہیئے، اپوزیشن لیڈر کے لئے ہم قانونی جنگ لڑیں گے