زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Aug 16, 2025 | 10:53:AM
زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

اس اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 ارب 24 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں،کمرشل بینکوں کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر 5 ارب 25 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ، چینی اور آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

مرکزی بینک رپورٹ کے مطابق 8 اگست کو ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 19 ارب 49 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تھے۔