گوہر رشید کی والدہ اورکبریٰ خان کی ساس بھی اداکارہ بن گئیں

Aug 16, 2025 | 10:10:AM
گوہر رشید کی والدہ اورکبریٰ خان کی ساس بھی اداکارہ بن گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار گوہر رشید کی والدہ نےبھی اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ 
گوہر رشید کی والدہ فرزانہ منیر نے ڈرامہ سیریل ’’بریانی‘‘ کے ذریعے اداکاری کا آغاز کیا ہے جس میں وہ ایک اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ 


گوہررشید نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کیساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ڈرامہ’’ بریانی‘‘ کیساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے، وہ اور ان کی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان شوٹنگ کے پہلے روز جلدی اُٹھ کر اپنی والدہ کو سیٹ پر چھوڑنے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:پروین اکبر کی جانب سےٹام بوائے کہنے پرصنم سعیدکاردعمل بھی آگیا
معروف اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ شوٹنگ کے پہلے روز ایسے گھبرائی ہوئی تھیں جیسے سکول جاتا ہوا بچہ، تاہم سیٹ پر سب نے ان کا بہت خیال رکھا، گوہر رشید نے ڈرامے کے ہدایتکار سمیت تمام کاسٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی والدہ کی حوصلہ افزائی کی۔