امیر بالاج قتل کیس:گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع

Aug 16, 2025 | 09:45:AM
امیر بالاج قتل کیس:گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)امیر بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع کردی گئی۔
ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج اورنگ زیب نےعبوری ضمانت میں یکم ستمبرتک توسیع کی،سیشن کورٹ میں عدالتی تعطیلات کی وجہ سے کارروائی نہ ہو سکی۔
ڈیوٹی جج نے چوہنگ پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کے لیے پابند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا: سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایٹا کے تمام ٹیسٹ ملتوی
گوگی بٹ نے ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت سے سولہ اگست تک عبوری ضمانت کرائی تھی،گوگی بٹ کو سیشن کورٹ میں سخت حفا ظت میں پیش کیاگیا۔