خیبر پختونخوا: سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایٹا کے تمام ٹیسٹ ملتوی

Aug 16, 2025 | 09:27:AM
خیبر پختونخوا: سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایٹا کے تمام ٹیسٹ ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) خیبر پختونخوا کے بالائی اور زیریں دیر سمیت چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آج ہونے والے ایٹا کے تمام ٹیسٹ ملتوی کر دیئے گئے۔
ایٹا حکام کے مطابق متاثرہ اضلاع میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں:حضرت علی بن عثمان الہجویری ؒ کے 982 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر
ڈائریکٹر ایٹا کے مطابق ملتوی کیے گئے ٹیسٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، طلبہ و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فیصلے حالات بہتر ہونے پر کیے جائیں گے۔