حضرت علی بن عثمان الہجویری ؒ کے 982 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

 اختتامی دعا میں اسحاق ڈار اور محسن نقوی کی شرکت ،وزیرداخلہ نے مزار پر حاضری دی،پھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی

Aug 16, 2025 | 09:11:AM
حضرت علی بن عثمان الہجویری ؒ کے 982 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر
کیپشن: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مزارپرفاتحہ خوانی کررہے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حضرت علی بن عثمان الہجویری ؒ المعروف داتا گنج بخش کا 982 واں عرس اختتام پذیرہوگیا۔
حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس مبارک کی تقریبات 3 روز تک جاری رہیں، عرس کی اختتامی دعا میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اوروزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شرکت کی،وزیرداخلہ محسن نقوی نے داتاگنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری دی،پھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی  نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  ملکی ترقی و خوشحالی، خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین، مقبوضہ کشمیر اورفلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہاکہ حضرت داتا گنج بخش ؒ سمیت بزرگان دین نے امن اور محبت کا درس دیاہے۔