طیارہ گر کر تباہ

Aug 16, 2023 | 12:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست مشی گن میں ائیر شو کے دوران سوویت یونین دور کا جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سوویت دور کا ایک MiG-23 لڑاکا طیارہ مشی گن میں ایک ایئر شو کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ گرتے ہی خالی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔

جب پائلٹ کو خطرہ محسوس ہوا تواس نے چھلانگ لگادی اور وہ  جیٹ  سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا ۔حکام نے بتایا ہے کہ پائلٹ کو سنگین  اورجان لیوا زخم آئے  ہیں، جبکہ  ساتھی مسافر کو معمولی زخم آئے ہیں۔

ضرور پڑھیں:لیبیا میں متحارب گروپوں میں جھڑپیں، 27 افراد ہلاک

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے سینئر ایئر سیفٹی تفتیش کار جان برنن نے کہا  ہے کہ یہ بہت خوش قسمتی ہے کہ زمین پر  ملبہ گرنے سےکوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔