شہباز گل کیس ،اڈیالہ جیل کے 2اعلیٰ افسر عہدے سے فارغ

Aug 16, 2022 | 23:18:PM
شہباز گل ، بڑا ایکشن
کیپشن: شہباز گل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل کو بند چکی میں رکھنے پر ڈی آئی جی جیل راولپنڈی اور اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کو ہٹادیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل کو اڈیالہ جیل پہلی رات چکی میں بند رکھنے پر ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبد الروف اور سپریٹنڈنٹ سینٹرل اڈیالہ جیل راولپنڈی چودھری اصغر علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
وزیرقانون پنجاب کی جانب سے اڈیالہ جیل کے 2 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی تصدیق کی گئی ہے۔راجہ بشارت نے کہا کہ ڈی آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سیاسی قیدی شہباز گل کے ساتھ ہونے والے غیر قانونی اقدامات کے بارے میں مجرمانہ خاموشی پر ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی وطن واپسی ،صوبائی قیادت کو ہدایات جاری