پاک سوزوکی کا پلانٹ دوروز کیلئے بند

Aug 16, 2022 | 19:02:PM
سوزوکی پلانٹ بند
کیپشن: سوزوکی پلانٹ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک سوزوکی موٹرز نے اسٹیٹ بینک کی درآمدی پابندیوں پر پلانٹ کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹرز لمیٹڈ اپنا پلانٹ دو دن کے لیے مینوفیکچرنگ پارٹس کی کمی کی وجہ سے بند رکھے گا ،پاک سوزوکی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا،پاک سوزوکی کے مطابق انوینٹری کی کمی کی وجہ سے سینئر مینجمنٹ نے پلانٹ کو عارضی بندش کا فیصلہ کیا ، 18اگست سے 19 اگست تک آٹو موبائل مصنوعات کے پروڈیکشن پلانٹ عارضی طور پر بند رہے گا جبکہ موٹر سائیکل پلانٹ فعال رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی