عوام کو بتاﺅ حکومت ناکام ہو گئی۔شہباز شریف ۔ وائٹ پیپر جاری کرنے کاگرین سگنل 

Aug 16, 2021 | 21:30:PM
عوام کو بتاﺅ حکومت ناکام ہو گئی۔شہباز شریف ۔ وائٹ پیپر جاری کرنے کاگرین سگنل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے پارٹی رہنما رانا مشہود کو حکومت کےخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کاگرین سگنل دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کوشہباز شریف سے سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کی ملاقات ہوئی جس میں پارٹی صدر نے ریسرچ ونگ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے رانامشہود کو وائٹ پیپر کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں جس کے بعد(ن) لیگ ریسرچ ونگ نے وائٹ پیپر جاری کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
(ن) لیگ کے مطابق وائٹ پیپر میں حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں اور مہنگائی کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا۔ صحت،تعلیم، زراعت، خارجہ پالیسی اور کشمیر کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے ۔ (ن) لیگ وائٹ پیپر میں امن وامان کی صورتحال سمیت محکمہ پولیس میں اصلاحات نہ ہونے کا معاملہ اٹھائے گی ۔ رانا مشہود احمد عنقریب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے۔
 یہ بھی پڑھیں۔بیٹیو ں کے نا م اے سے شرو ع۔۔اے پر ختم۔۔شا ہد آفریدی نے بھید کھول دیا