ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد بابر اعظم کا چونکا دینے وا لا انکشاف

Aug 16, 2021 | 19:24:PM
 ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد بابر اعظم کا چونکا دینے وا لا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےانکشاف کیا ہے کہ اگر ہم ڈراپ کیچز پکڑ لیتے تو میچ کا نتیجہ تبدیل ہو سکتا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز سے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلے بازی اور گیند بازی کے شعبوں میں کھلاڑیوں نے بھر پور کوشش کی ۔

انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں گیند بہت زیادہ سوئنگ ہو رہا تھا ،محمد عباس اور شاہین آفریدی نے اچھی باولنگ کا مظاہرہ کیا لیکن بد قسمتی سے ہم جیت نہ سکے ۔

یا د رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پا کستان کو ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ سے شکست دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹیو ں کے نا م اے سے شرو ع۔۔اے پر ختم۔۔شا ہد آفریدی نے بھید کھول دیا