معروف ادا کا رہ عائشہ عمر وزیراعظم کے حق میں میدان میں اتر آئیں

Aug 16, 2021 | 19:07:PM
معروف ادا کا رہ عائشہ عمر وزیراعظم کے حق میں میدان میں اتر آئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر نے وزیرِ اعظم عمران خان کے مسلمانوں کیلئے پاکستان کو سیاحت کیلئے ایک پسندیدہ جگہ بننے کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی حمایت کرتے ہوئےکہا کہ جی بالکل پاکستان پسندیدہ مقام بن سکتا ہے اور صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ دوسرے مذاہب کیلئے بھی۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک نیوز لنک شیئر کیا ہے ، جس میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے اور یہاں سیاحت کیلئے بہت کچھ ہے، بہت ساری خوبصورتی ہے، مختلف قسم کے خطے ہیں اور بہت اچھی میزبانی ہے، لیکن ایسا صرف تب ممکن ہے جب ہم ان سارے علاقوں کو خواتین اور بچوں کے لیے محفوظ اور صاف ستھرا رکھیں گے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ جیسے ملک کے شمالی علاقے ہیں مثلاَ ہنزہ، سکردو اور گلگت بلتستان ہیں، وہ جب بھی وہاں سفر کرتی ہیں خود کو محفوظ محسوس کرتی ہیں اور وہاں صفائی پر بہت زور دیا جاتا ہے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ آئیں اس کے لیے مل کر کام کریں، ہم پاکستان اور ہمارے ساحلی علاقوں کو ٹور ازم کے نقشے پر جگہ دلا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دولہا کا ایسا شا ندا ر استقبال آپ نے پہلے کبھی نہ دیکھا ہو گا۔۔ویڈیو وا ئرل