امریکی طیارے سے لٹک کرفرار ہونے کی کوشش ۔۔ 3 افغانی گر کر ہلاک

Aug 16, 2021 | 17:22:PM
امریکی طیارے سے لٹک کرفرار ہونے کی کوشش ۔۔ 3 افغانی گر کر ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی مسافر طیارے نے جیسے ہی فضا میں اڑان بھری اور پہیے بند کئے تو اندر موجود تین شہری نیچے گر کر ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جنگی صورتحال سے خوف زدہ شہری پر امریکی طیارے کے پہیوں میں چھپ کرسفر کرنا چاہتے تھے مگر جان کی بازی ہارگئے۔

دوسری جانب طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل  میں داخلے کے بعد امریکی اور غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے۔ ایسے میں کئی افغان شہری بھی کابل چھوڑنے کیلئے ائیرپورٹ پر موجود ہیں اور کئی طیاروں پر لٹکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 برطانوی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تینوں شہری فضا سے نیچے گرکر جاں بحق ہوگئے۔

 واضح رہے کہ طیارے سے شہریوں کے گرنے کے مناظر بھی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلئے اور یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:کابل ہوائی اڈے پر امریکی فورسز کی ہوائی فائرنگ۔۔ پانچ افراد ہلاک