سروں کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان کی 24 ویں برسی

Aug 16, 2021 | 17:02:PM
سروں کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان کی 24 ویں برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)عظیم گلوکارنصرت فتح علی خان کی24ویں برسی  منائی گئی، شوبز حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نصرت فتح علی خان گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث صرف 48 سال کی عمرمیں 16اگست 1997 کودنیا سے کوچ کر گئے۔
معروف قوال نصرت فتح علی خان 1948 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے ، قوالی اورلوک موسیقی میں اپنی پہچان بنائی۔ نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف خاندان کے دیگرافراد کی گائی ہوئی قوالیوں سے ہوا۔ ”حق علی مولا علی“ اور”دم مست قلندرمست مست“ نے انہیں شناخت عطا کی۔
 قوالی اور غزل میں نئی جہت پیدا کرنے کی وجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کرپوری دنیا میں پھیل گئی۔ بین الاقومی سطح پرصحیح معنوں میں ان کا تخلیق کیا ہوا پہلا شاہکار1995 میں ریلیز ہونے والی فلم”ڈیڈ مین واکنگ“ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ”دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ“ کی بھی موسیقی ترتیب دی۔
نصرت فتح علی خاں کی قوالی کے 125 سے زائد آڈیو البم جاری ہوئے اوران کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔ استاد نصرت فتح علی خاں نے فن موسیقی کی روحانی کیفیات کے ذریعے پوری دنیا کو مرید بنائے رکھا۔ 
 نصرت فتح علی کوصدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد ملکی اورغیرملکی ایوارڈزسے نوازا گیا۔ 1987 میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس، نگار ایوارڑ سمیت متعدد ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ 
یہ بھی پڑھیں:صدارتی محل پر قبضے کے بعد طالبان کو نئی ہدایات جاری