آج موسم کیسا رہے گا۔۔؟

Aug 16, 2021 | 10:55:AM
آج موسم کیسا رہے گا۔۔؟
کیپشن: موسم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آج ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گاتاہم بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا، میانوالی، خوشاب، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، لیہ، بھکر اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے اس کے علاوہ لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر پھرمنہگا۔۔۔