اسلام آباد میں بازار 8 بجے، شادی ہال اور ریسٹورنٹس 10 بند کرنے کا حکم
کیپشن: بازار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک میں جاری توانائی بچت مہم کے حوالے سے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے سخت احکامات جاری کردئیے، اسلام آباد میں تمام بازار، دکانیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار سمیت ساتوں دن بازار، دکانیں رات 8 بجے بند ہوں گی، کریانہ سٹور، گروسری سٹور، تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنا ہوں گے۔
فوڈ آؤٹ کیٹس سے کھانا پیک کرکے لے جانے میں کوئی پابندی نہیں ہوگی، میرج ہال اور دیگر تقریبات کے لیے ہالز کو 10 بجے تک بند کرنا ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ہسپتال، میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے، دودھ کی دکانیں بھی رات 8 بجے بندش کے حکم سے مستثنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مسلسل 4 روز بارشیں ہی بارشیں، اہم پیش گوئی سامنے آ گئی