بارشوں کا نیا سلسلہ مغربی ہواؤں کے ساتھ ملک میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بارشوں کا نیا سلسلہ مغربی ہواؤں کے ساتھ ملک میں داخل ہو گیا۔
کن علاقوں میں تیز بارشیں اور ژالہ باری ہوگی، این ڈی ایم اے کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتا دیا۔
ڈاکٹر طیب کاکہناتھا کہ 16 سے 19 اپریل تک بارشیں متوقع ہیں، پاکستان کے شمالی علاقہ جات، پوٹھوہار ریجن ، اسلام آباد. ناردرن پنجاب میں بارشیں متوقع ہیں۔
ٹیکنیکل ایکسپرٹ این ڈی ایم اے کا مزید کہناتھا کہ سالٹ رینج سے منسلک ایریاز اور سینٹرل اور نارتھ خیبرپختونخوا میں بھی اگلے تین سے چار روز بارش کی توقع ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔
ڈاکٹر طیب نے کہاکہ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت چترال، بونیر، شانگلہ ، بالاکوٹ، مانسہرہ ، صوابی اور پشاور سے مردان بیلٹ بارش کی شدت زیادہ ہوگی،
اسلام آباد، مری، گلیات میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر