پاکستان ترکیہ مشترکہ کمانڈو اور سپیشل فورسز مشق جناح-XIII کامیابی سے مکمل

Apr 16, 2026 | 14:59:PM
پاکستان ترکیہ مشترکہ کمانڈو اور سپیشل فورسز مشق جناح-XIII کامیابی سے مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ کمانڈو اور سپیشل فورسز مشق جناح-XIII کامیابی کے ساتھ ترکیہ میں مکمل ہو گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی آپریشنز پر مبنی مشق میں پاک فوج اور ترک افواج نے شرکت کی، مشق کی سرگرمیاں انقرہ اور سپارٹا میں ہوئیں، مشق نے تمام تربیتی اور عسکری سفارتی مقاصد کامیابی سے حاصل کر لیے۔

بتایا گیا ہے کہ مشق کے دوران دونوں ممالک کے دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، انسداد دہشت گردی سے متعلق ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیک کو بہتر بنانا مشق کا بنیادی مقصد تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف دورہ قطر کے سلسلے میں دوحہ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

آئی ایس پی آر کے مطابق آبادی والے علاقوں میں جنگ اور آئی ای ڈیز سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دی گئی، مشق کے ذریعے دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔