محسن نقوی کی پاک بحریہ کےکامیاب اینٹی شپ میزائل تجربے پر قوم کو مبارکباد
یہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں دفاعی میدان میں ایک اور کامیابی ہے :وفاقی وزیرداخلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک بحریہ کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی شعبے میں اہم سنگ میل ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کے سائنسدانوں اور انجینئرز کا قابل تحسین کارنامہ ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاکستان نےدفاعی میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاہے کہ میزائل کا کامیاب تجربہ سمندری سرحدوں کے دفاع میں قابل اعتماد قدم ہے۔