پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ 

  میزائل دشمن کے دفاعی نظام سے بچنے اور درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

Apr 16, 2026 | 11:13:AM
پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ 
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور )پاک بحریہ نے بحری جہاز سے داغے جانے ولے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
برق رفتار میزائل نے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا،امیر البحرنوید اشرف سمیت منصوبے سے منسلک سائنسدانوں اور انجینئرز نے مشاہدہ کیا۔
یہ میزائل جدید ترین گائیڈنس سسٹم اور دیگر خصوصیات کا حامل ہے جو دشمن کے دفاعی نظام سے بچنے اور درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی تکنیکی برتری اور عملی مہارت کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 24 نیوز کے میزبان جسٹس(ر) نذیر احمد غازی کی گاڑی پر فائرنگ،مولاناامیرحمزہ زخمی
صدرِمملکت، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربہ میں حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔