وزیرِ اعظم شہباز شریف مدینہ پہنچ گئے، روضۂ رسول ﷺ پرحاضری
روزہ رسول ﷺکے دروازے کھولے گئے، ملک و قوم کی ترقی اوردنیا بھر میں امن کیلئے دعائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفد نے مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ میں حاضری دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ شب جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے جہاں گورنر مدینہ نےوزیر اعظم اور پاکستانی وفد کااستقبال کیا۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی،اس موقع پروزیراعظم نے ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن کیلئے دعائیں کیں،وزیرِ اعظم اور وفد کیلئے روزہ رسول ﷺکے دروازے کھولے گئے۔

وزیر اعظم نے روزہ رسول ﷺ کی زیارت کی اور سلام عقیدت پیش کیا۔
وزیرِ اعظم سعودی عرب کا اپنا دورہ مکمل کرکے مدینہ منورہ سے دوحہ جائیں گے جہاں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے دو طرفہ ملاقات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے طویل ملاقات،مشرق وسطیٰ سمیت دیگر امور پر گفتگو

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جہاں رات گئے انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتِ حال اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔