موٹر وے ایم 4: ٹرک کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کا انسپکٹر شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )موٹروے ایم 4 پر امین پور کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کا انسپکٹر شہید ہو گیا۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلہ آنے پر ہاتھیوں نے گول دائرہ کیوں بنایا ؟دلچسپ وجہ جانیے
ترجمان نے کہا کہ حادثے کے وقت موٹر وے پولیس افسران روڈ یوزرز کو بریفنگ اور ایجوکیشن دے رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ دوران ڈرائیونگ ٹرک کا ڈرائیور سو گیا تھا، پیٹرولنگ موبائل کو ٹکر مار دی۔