کارروائی کس کے کہنے پر کی گئی؟ چودھری پرویزالٰہی نے نام بتا دیا

Apr 16, 2022 | 17:49:PM
،چودھری ،پرویز، الہیٰ، ٹوٹے، بازو
کیپشن: چودھری پرویز الہیٰ ٹوٹے ہوئےبازو کے ساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی ،ہنگامہ آرائی کےدوران چودھری پرویزالہٰی زخمی، میرا بازو توڑ دیا گیا، چودھری پرویزالٰہی کا الزام، کارروائی کس کے کہنے پر کی گئی چودھری پرویزالٰہی نے نام بھی بتادیا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں جنگ کا سماں بندھا ہوا ہے، ہنگامہ آرائی کےدوران چودھری پرویزالہٰی زخمی ہوگئےاور میرا بازو توٹ گیا، جس پر انہیں ایوان سے باہر نکال دیاگیا،ریسکیواہلکاروں نےپرویز الہٰی کوطبی امداد دی جبکہ چودھری پرویز الٰہی کا ہاتھ زخمی ہوگیا ، چہرے پر آکسیجن ماسک بھی لگا یا گیا۔چودھری پرویزالٰہی کا کہناتھا کہ میں ابھی بھی اسپیکر ہوں، یہ اسپیکر کے ساتھ ہو رہا ہے،شریفوں کا اصل چہرہ سامنے آگیاہے،شریفوں نے میری اچھائی کا اچھا بدلہ دیاہے،جب زمین پر گرا تو رانا مشہود میرے اوپر گرا ہوا تھا، حمزہ شہباز ایوان میں بیٹھ کر پکڑو پکڑو کہہ رہے تھے،یہ سب شہبازشریف کے فون پر کارروائی ہوئی ہے۔ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیاہے،آج انہوں نے ظلم کی انتہا کردی ، یہ شریفوں کی جمہوریت ہے،میں نےان کےساتھ اچھائی کی، آج صلہ مل گیا،جلاوطنی کےدوران حمزہ شہباز کا خیال رکھا،میری طبیعت بہت خراب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے مزید 9 ارکان واپس ایوان میں آنا چاہتے ہیں: ایاز صادق کا دعویٰ