راجہ پرویز اشرف نے اسپیکرقومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا 

Apr 16, 2022 | 13:10:PM
پرویز اشرف ، حلف
کیپشن: پرویز اشرف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں ،راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے۔راجہ پرویز اشرف کے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر ایوان میں نعرے بازی کی گئی اور ڈیسک بجائے گئے۔ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف کو گاﺅن پہنایا۔پینل آف چئیر ایاز صادق نومنتخب سپیکر راجہ پرویز اشرف سے حلف لیا۔نومنتخب اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنی نشست سنبھال لی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی ۔حکومتی ارکان کا ڈپٹی اسپیکر پر حملہ۔بال نوچے ، لوٹے مارے