حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل۔۔۔ دعائوں کی اپیل

Apr 16, 2021 | 20:07:PM
حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل۔۔۔ دعائوں کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور ان کی متعدد تصاویراور ویڈیوز ایسی سیاسی سخصیات کے ساتھ وائرل ہوچکی ہیں جو کہ اہم عہدے پر فائز ہیں،حریم شاہ نے اب کی بار ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعائوں کی اپیل کی۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی متنازعہ سٹارحریم شاہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیئے ہیں,حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم سٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس کی ویب سیریز میں اہم کردارادا کررہی ہیں،حریم شاہ نے اس کی کامیابی کے لئے مداحوں سے دعا کی اپیل کی۔
اس حوالے سے حریم شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور اس کے ذریعے درخواست کی کہ وہ پاکستان کے ڈیجیٹل سٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کے لئے بنائی جانے والی ویب سیریز ’ راز‘ کی کامیابی کے لئے دعا کریں۔
ویڈیو کے کیپشن میں تو کچھ نہیں لکھا مگر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اداکاری میں ڈیبیو کے لئے بہت پرجوش ہیں، بس سب دعا کریں کہ یہ پروجیکٹ کامیاب رہے۔ کامیابی کے لئے مجھے بس مداحوں کی دعائوں کی ضرورت ہے۔ ٹک ٹاک کی متنازعہ سٹار کا مزید کہناتھا کہ اداکاری کا پہلا تجربہ ہے، اگر کامیابی ملی یا ناکامی بھی ملی تو ناکامی کامیابی کی جانب قدم ہے۔اس ویب سیریز سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا، وقت کی پابندی سمیت ٹیم ورک کا پتا چلا۔

یہ بھی پڑھیں: خبر دار ہوشیار۔۔۔ کورونا کی تیسری لہر بچوں پر بھی حملے کرنے لگی