امریکا:مسلح شخص کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک،حملہ آور کی خودکشی

Apr 16, 2021 | 13:22:PM
امریکا:مسلح شخص کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک،حملہ آور کی خودکشی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکا کی ریاست انڈیانا میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے خودکشی کرلی.

غیر ملکی  نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں مسلح شخص نے کوریئر کمپنی کے دفتر کے باہر فائرنگ شروع کردی جس کے باعث 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی، انڈیانا پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے  زخمی ہونے والےمتعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، رپورٹ کے مطابق  علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور حملہ آور کی لاش کو قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم حملہ آور کی شناخت سے متعلق ابھی تک کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے  کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، چند روز قبل بھی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوئےتھے جبکہ گزشتہ ماہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 18 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش آل راؤنڈر  بین سٹوکس دوسری مرتبہ وزڈن کرکٹر منتخب