ملک بھر  میں سوشل میڈیا سروسز بحال

Apr 16, 2021 | 12:13:PM
ملک بھر  میں سوشل میڈیا سروسز بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر  میں سوشل میڈیا سروسز چار گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال کردی گئیں۔

  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند کیا گیا تھا جس کے تحت ٹوئٹر، فیس بک ، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو بند کیا گیا۔اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا، جن سروسز کو بند کیا گیا ان میں واٹس ایپ، ٹوئٹر،فیس بک، یوٹیوب اورٹیلی گرام شامل ہیں۔

ملک بھر میں تین بجے چار گھنٹے تک بند کئے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بحال شروع ہوگئی۔

 یہ بھی پڑھیں: ہندو شخص کی سعودی عرب میں تدفین۔۔۔ کس کی غلطی۔۔؟