کراچی:ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 3ملزم گرفتار،تفتیش جاری

Apr 16, 2021 | 12:04:PM
کراچی:ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 3ملزم گرفتار،تفتیش جاری
کیپشن: ہنڈی میں ملوث گروہ کیخلاف کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی میں ایف آئی اے نے حوالہ اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث گروہ کے خلاف ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے حوالہ اور ہنڈی کے منظم کاروبار میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ایف  آئی اےنے کہا ہے کہ ملزموں کا گروہ سعودی عرب اور دبئی پیسے بھیجتا اور منگواتا تھا، ملزموں سے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات برآمد کی گئی ہیں جب کہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    تاجروں کا ہفتے اور اتوار کو تمام مارکیٹیں اور کاروبار کھلا رکھنے کا فیصلہ