رنویر سنگھ  جنوبی بھارت کی فلم’اننین‘ کے ری میک میں کام کرینگے

Apr 16, 2021 | 09:36:AM
رنویر سنگھ  جنوبی بھارت کی فلم’اننین‘ کے ری میک میں کام کرینگے
کیپشن: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلموں کے مشہور اداکار رنویر سنگھ جنوبی ہند کی سپر ہٹ فلم ’اننین‘ کے ہندی ری میک میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے اپنی آنے والی فلم کا اعلان کردیا ہے ، ان کی فلم جنوبی بھارت کی سپر ہٹ فلم ’اننین‘ کا باضابطہ طور پر ہندی ری میک ہوگا۔ اداکار رنویر سنگھ اور جنوبی ہندکی فلموں کے ہدایتکار شنکر نے ’اننین‘ کے ری میک کے لئے ہاتھ ملایا ہے۔ اس فلم کو پین سٹوڈیوز کے ڈاکٹر جینتی لال گڈا پروڈیوس کریں گے۔اداکار رنویر سنگھ نے فلم کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہےکہ ’’فخر کے ساتھ  بھارتی سنیما کے معروف وژن ماسٹر کرافٹس مین شنکر اور عظیم پروڈیوسر ڈاکٹر جینتی لال گڈا کے ساتھ تعاون کا اعلان کرتا ہوں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ہما قریشی کی ہالی ووڈ فلم میں انٹری