لکی مروت اور شمالی وزیرستان سے 2 نئے پولیو کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ، جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان سے 2 نئے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی،وائرس کی روک تھام کیلئے خیبر پختونخوا میں اعلیٰ معیار کی پولیو مہم جاری ہے، جنوبی خیبرپختونخوا، باجوڑ اور اپر دیر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔رواں ہفتے کی مہم میں 16 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،والدین ہر مہم میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔
یہ بھی پڑھیں:صائم ایوب کے بمراہ کو6 چھکے۔۔دعویٰ پر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ شروع