پراپرٹی ٹیکس چوری میں ملوث افسران وٹیکس نادہندگان اب نہیں بچیں گے

Sep 15, 2025 | 12:23:PM
پراپرٹی ٹیکس چوری میں ملوث افسران وٹیکس نادہندگان اب نہیں بچیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی )پراپرٹی ٹیکس چوری میں ملوث افسران اور ٹیکس نادہندگان اب نہیں بچیں گے۔
ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے خود فیلڈ کے دورے شروع کردیئے،انہوں نے زون 13کی مختلف پراپرٹیز کوچیک کیااورٹیکس نیٹ میں شامل نہ کی گئیں 93پراپرٹیز پکڑ لیں جبکہ متعلقہ انسپکٹر کونوکری سے برخاست اور ای ٹی او کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
ایکسائزحکام کے مطابق 2روز قبل ڈی جی ایکسائزنےکمرشل وڈومیسٹک پراپرٹیزکوپوائنٹ آؤٹ کیاتھا،3سے4سال سےتعمیرشدہ پراپرٹیزکی اسیسمنٹ ہی نہیں کی گئی تھی جس سےپراپرٹیزمالکان سےٹیکس وصول نہ کرنےپرخزانےکونقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی ڈی ٹیکشن بلوں کی روک تھام اور ریکوری کیلئےبلز پالیسی تبدیل
ڈی جی ایکسائزنے تمام ڈائریکٹرزکواپنے ریجنزمیں تعینات ای ٹی اوزسےتمام پراپرٹیزکوچیک کرنیکاحکم دیتے ہوئے کہاکہ ای ٹی اوزہرزون سےکم ازکم25فیصدپراپرٹیزکاخودوزٹ کرکےرپورٹ ڈی جی آفس بھجوائیں۔
ایکسائزحکام کے مطابق نئی پراپرٹیزسسٹم میں شامل ہونےسےاربوں کاریونیوآئےگا۔