مردان: گٹر لائن سے تار گزار کر بجلی چوری کرنے والا ملزم گرفتار

Sep 15, 2023 | 16:14:PM
بجلی چوری کا انوکھا انداز، مردان میں گٹر لائن سے تار گزار کر بجلی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بجلی چوری کا انوکھا انداز، مردان میں گٹر لائن سے تار گزار کر بجلی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

مردان میں بجلی چور گٹر لائن سے تار گزار کر بجلی چوری کر رہا تھا۔ تاریں زیر زمین ہونے کے باعث بجلی چوری کی نشاندہی کرنا مشکل تھا۔

بجلی چور کئی مہینوں سے گٹر لائن سے تار گزار کر بجلی چوری کر رہا تھا۔ پیسکو ٹاسک فورس کی جانب سے کامیاب کارروائی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  حکومت پنجاب نے طلباء کیلئے بڑا اعلان کردیا

بجلی چور کو گرفتار کر کے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔