پیٹرول کی قیمت بڑھے گی یا برقرار رہے گی؟ نگران وزیراعظم نے اجلاس بلالیا

Sep 15, 2023 | 15:43:PM
پیٹرول کی قیمت بڑھے گی یا برقرار رہے گی؟ نگران وزیراعظم نے اجلاس بلالیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اجلاس بلالیا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے آج دو اہم اجلاس طلب کیے ہیں جس میں سے ایک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دوسرا بجلی چوری سے متعلق ہے۔

ضرورپڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ۔۔نئی قیمت؟

اجلاس میں وزارت خزانہ اور اوگرا سمیت متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہونگے جب کہ  وزارت توانائی کے حکام وزیراعظم کو بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں پر رپورٹ دیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے اور آج رات سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔