کراچی میں خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا

Sep 15, 2022 | 11:29:AM
کراچی میں خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا
کیپشن: بچوں کو جنم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کی حنا ناظم نامی خاتون نے  6 جڑواں بچوں کو جنم دیا جن میں سے 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ 

کراچی کے علاقے ہزارہ کالونی کی 25 سالہ رہائشی حنا زاہد نےکراچی کے جناح ہسپتال میں6 جڑواں بچوں کو جنم دیا جن میں سے ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا ہے۔ پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔

جناح ہسپتال کے شعبہ امراض زچہ و بچہ کی ڈاکٹر عائشہ وارث کا کہنا ہے کہ بچے نارمل ڈلیوری کے ذریعے پیدا ہوئے، بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے انکیوبیٹرز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

6 بچوں کی پیدائش پر حنا زاہد کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے، میں بہت خوش ہوں کے خدا نے مجھے نعمتوں سے نوازا ہے۔