پی آئی اے کا چین کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان 

Sep 15, 2022 | 00:28:AM
قومی ایئر لائن، اسلام آباد، چین، پروازوں، کرایوں، کمی کا اعلان
کیپشن: پی آئی اے طیارہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ایئر لائن(پی آئی اے) نے اسلام آباد سے چین کیلئے اپنی پروازوں کے کرایوں میں 22 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے چین کیلئے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ پی آئی اے دفاتر سے ٹکٹ لینے والے طلبا کو 22 فیصد رعایت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ طالب علم اب 40 کلو کے بجائے 80 کلو سامان اپنے ساتھ ساتھ لے جاسکیں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے چین کے شہروں چینگڈو اور شیان کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  تمام بحرانوں سے نکلنے کا واحد حل انتخابات ہیں،صدر عارف علوی