تمام بحرانوں سے نکلنے کا واحد حل انتخابات ہیں،صدر عارف علوی 

Sep 14, 2022 | 23:20:PM
صدر ڈاکٹر عارف علوی، تمام بحرانوں، واحد حل انتخابات
کیپشن: صدر عارف علوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ تمام بحرانوں سے نکلنے کا واحد حل انتخابات ہیں، بہت سے لوگ سیاسی بحران سے نکلنے کو تیار نہیں، بات چیت کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
ایک انٹرویو میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ میں سٹیک ہولڈرز سے بھی مسلسل رابطے میں ہوں ، سیاستدانوں کے درمیان الیکشن پر بات ہونی چاہئے، تین چیزیں بہت ضروری ہے، الیکشن کی تاریخ، شفاف الیکشن اور معاشی بہتری،تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر بیٹھنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ میری کوششیں جاری ہیں، زیادہ اظہار نہیں کر سکتا، الفاظ کو پکڑنے کے بجائے اصل مسائل پر بات کرنا ہوگی،صدر عارف علوی کاکہناتھا کہ عمران خان سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ رہتا ہے، وزیراعظم سے ملکی معاملات پر مثبت انداز میں گفتگو ہوئی، ہم نے بحران کو حل نہ کیا تو تاریخ سب کو ملزم ٹھہرائے گی۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت رنجشوں اور انا کو قربان کرکے آپس میں بیٹھنا چاہئے، نیب، ای وی ایم اوراوورسیز ووٹنگ بل پر صرف دستخط سے انکار کیا تھا، صدر عارف علوی نے کہاکہ پر اعتماد ہوں تمام سٹیک ہولڈرز کوشش کر رہے ہیں، قوم منتظر ہے کم سے کم آپس میں کوئی معاہدہ ہو جائے، اس وقت بحران بہت بڑا ہے، مثبت حل بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ بل 2021 منظور، اپوزیشن کا شور شرابہ