بھارت میں اقلیتں غیر محفوظ، بوڑھے سردار پر ہندوغنڈوں کےظلم کی ویڈیو وائرل

Sep 15, 2021 | 21:04:PM
بھارت میں اقلیتں غیر محفوظ، بوڑھے سردار پر ہندوغنڈوں کےظلم کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت میں مودی سرکار کے دور حکومت میں اقلیتوں کے ساتھ آئے روز ظلم کی نئی سے نئی داستان رقم ہو رہی ہے۔ پورے بھارت میں اقلیتں غیر محفوظ ہو گئیں ہیں۔ ایسی ہی ایک بھرپور ظلم کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے  جو خوب وائرل ہورہی ہے۔

بھارت کے مسلمان رہنما اسد الدین اویسی نے ایک ویڈیو ری ٹویٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی صوبہ راجستھان کے شہر جے پور کے علاقے کالا ڈیرہ میں کچھ ہندو غنڈے ایک  بوڑھےسکھ سردار  کو بڑی بیدردی سے   ڈنڈوں سے مار رہے ہیں ۔ بھارت میں مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد اقلیتوں جن میں مسلمان، عیسائی اور سکھ شامل ہیں ان کو ہندو انتہاپسندوں کے گروہ مارنا پیٹنا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئے نئے جوان ہونیوالے لڑکیاں اور لڑکے ہوشیار۔۔۔ انسٹا گرام خطرناک۔۔نئی تحقیق