ڈالر کی اونچی اڑان ۔۔تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا

Sep 15, 2021 | 15:55:PM
ڈالر کی اونچی اڑان ۔۔تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے مارکیٹ میں ڈالر کا بھائو مسلسل بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے دوران ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 61 پیسے اضافے سے 169 روپے پچپن پیسے رہا،ڈالر کی قدر گذشتہ روز تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی اور آج ڈالر نے کاروباری دن میں اپنی بلند ترین قدر کا 2020 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ بڑھ رہا ہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہوکر 170 روپے 30 پیسے کا ہے،ڈالر تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    40 مختلف پھل ’ایک درخت‘منفرد کارنامہ ممکن کیسے ہوا؟